وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان قومی ٹیم کی فتح کے لیے پر امید

 
0
90

اسلام آباد 11 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں جیت کے لیے دعا گو ہیں۔

ایک بیان میں خالد خورشید کا کہنا تھا انشااللہ قومی ٹیم ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آج کینگروز کو شکست دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں نے پوری ٹورنانمنٹ میں بہتریں کھیل پیش کیا اور تمام میچز میں ناقابل شکست رہے۔

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے عین قوم کے امیدوں کے مطابق عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا پوری قوم ٹیم کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں کو آگے بھی باولنگ اور بیٹنگ سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔