مقامی عدالت کامعطل چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

 
0
387

اسلام آباد جولائی29(ٹی این ایس) : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے معطل چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں معطل چیئرمین ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے کی جانب سے کراس ایگزامینیشن کے لیے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔یاد رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں چوہدری شوگر ملز میں ریکارڈ ٹیمپرنگ پر ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے عدالت سے گرفتار کیاتھا