تحریک انصاف آج سوات میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی

 
0
159

اسلام آباد 19 نومبر 2021 (ٹی این ایس): تحریک انصاف آج سوات میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سوات کے علاقے سنگوٹہ میں جلسے کیلئے میدان تیار ہے ، جلسہ گاہ کو تحریک انصاف کے جھنڈوں اوربینرز سے سجایا دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کا جلسہ دوپہر کے بعد شروع ہوگا ، وزیراعلی ٰمحمود خان، وفاقی وزیرمراد سعیدو دیگر جلسے سے خطاب کریں گے ، جلسے میں سوات اور پی کے 4 کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور داخلی وخارجی راستوں پرواک تھروگیٹ نصب کردیے ہیں۔