گجرات کی گورنمنٹ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگ گئی

 
0
208

اسلام آباد 19 نومبر 2021 (ٹی این ایس): یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے ہاسٹل میں فرنیچر اور کتابوں سمیت دیگر سامان جل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ہاسٹل میں کتابیں، فرنیچر اور دیگرسامان کونقصان پہنچا۔

ریسکیو کے مطابق فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نےآگ پرقاپو پالیا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔