وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کیوں کی؟

 
0
200

اسلام آباد 21 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

ٹوئٹر پر کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا، مجھےبتایاگیاہے کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سےہو گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ظاہر ہے کہ یہ ملک اور آئین کامذاق اڑانےکےمترادف ہے، اسی لئے میں نےکانفرنس میں شرکت سےمعذرت کرلی ہے۔

اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کومشورہ ہے وہ غیرجانبداررہے، کیونکہ سپریم کورٹ بار کی غیر جانبداری سےہی وکلا کا تعاون ممکن ہوگا، کانفرنس سےچیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ ججوں نےخطاب کیا، ایسے میں کانفرنس سےایک مفرور کی اختتامی تقریر ججوں،عدلیہ کی توہین ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کا نام لئے بغیر لکھا کہ ایک مفرور اور مجرم کانفرنس میں بات کرنے جارہا ہے، اسی کانفرنس سےچیف جسٹس ،اعلیٰ ججوں نےخطاب کیا، مفرور کا خطاب منتظمین کی غیر جانبداری پرشدید شکوک پیدا کرتا ہے، معززججوں کو ایسےسیاسی اجتماعات پر واضح ہوناچاہیے۔