اکاؤنٹ کھولنے کیلئے بینک جانے کی ضرورت نہیں، نئی سہولت متعارف

 
0
200

اسلام آباد 24 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اکاؤنٹ کھولنے کیلیے بینک جانے کی ضرورت نہیں اب نئی سہولت متعارف کردای گئی۔

بینک اکاؤنٹس کھولنا اب اور بھی آسان ہوگیا، اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل طریقے سے بایو میٹرک تصدیق کے بعد بینکوں کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

اس سہولت کے ذریعے اب یکم جنوری 2022ء سے کسی بھی جگہ سے بایو میٹرک تصدیق کرکے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولا جاسکے گا۔

اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کی شاخوں کا دورہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور بینک ریموٹ بایو میٹرک تصدیق پر اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔