میری اور بیوی کی پرائیویٹ ویڈیو میری بیٹی کے نمبر پر بھیجی گئی،اعظم سواتی

 
0
132

رہنما تحریک انصاف پریس کانفرنس کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میری اور بیوی کی پرائیویٹ ویڈیو میری بیٹی کے نمبر پر بھیجی گئی۔اعظم سواتی پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتا کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ میری کوئی ویڈیو کسی پاس نہیں ہوسکتی تھی لیکن میں غلط تھا،رات کو میں لاہور تھا اور میری بیوی اسلام آباد تھی،اس نے مجھے کال کی اس کی چیخ و پکار اسکی سسکیاں نہیں رک رہی تھیں۔

میں نے بڑا ضبط کیا،میں سمجھا میری پوتیوں کو قتل کر دیا ہے اور میں لاہور میں ہوں۔میں بار بار زور زور سے کہتا کیا بات ہے؟اس کی چیخ و پکار کے علاوہ آواز نہیں نکلتی تھی۔یہ سلسلہ چار منٹ تک جاری رہا،میری بیٹی جو کہ امریکہ سے آئی ہوئی ہے۔

 یاد رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے آج کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے سخت ردعمل دیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہماری انٹیلیجنس والے اس حد تک بے غیرت ہو جائیں گے اور ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں۔خدا کی لعنت ہو ان لوگوں پر۔