بورے والا ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن کے حکم پر محکمہ انٹی کرپشن نے میونسپل کمیٹی میں سٹریٹ لائٹس کے نام پر بڑے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا

 
0
135

اسلام آباد 28 نومبر 2021 (ٹی این ایس): بورے والا ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن کے حکم پر محکمہ انٹی کرپشن نے میونسپل کمیٹی میں سٹریٹ لائٹس کے نام پر بڑے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا
،ٹھیکیدار نے محکمہ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے دو کروڑ روپے کی غیر معیاری اور ناقص لائٹس نصب کرکے لاکھوں کا چونا لگادیا،مارکیٹ میں 16/17 ہزار کی لائٹس کا بل 50 ہزار روپے ڈال دیا گیا،انٹی کرپشن کی اعلی سطحی تحقیقات میں وسیع پیمانے پر کرپشن سامنے آنے کا امکان،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے مقامی شہری محمد ارشد کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب کو تحریری درخواست میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ میونسپل کارپوریشن بورے والا میں چند ماہ قبل ورلڈ بنک کے ماڈل سٹی منصوبے کے تحت شہر میں 400سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا ٹھیکہ طاہر مجید اینڈ کمپنی کو دیا گیا تھا جس میں ٹھیکیدار نے منظور شدہ تخمینہ میں ان لائٹس کے معیار کے برعکس عام مارکیٹ سے 16/17 ہزاع روپے مالیت کی ناقص اور غیر معیاری لائٹس نصب کرکے 200 لائٹس کا بل تقریبا ایک کروڑ روپے محکمہ کے ذمہ دار افسران کی مبینہ ملی بھگت سے وصول کرلئے جبکہ ان نصب شدہ لائٹس میں سے بیشتر لائٹس خراب بھی ہوچکی ہیں منظور شدہ ٹینڈرز میں اس ایک لائٹ کی مالیت 50 ہزار روپے لگانے کا انکشاف ہوا ہے اس طرح اس میگا منصوبے میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں اس درخواست کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن نے فوری اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے