،وہاڑی 28 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری عابدہ حنیف نے اڈا غلام حسین اور 86 ڈبلیو بی میں متعدد گنا خرید کنڈوں کو چیک کیا اور 3 غیر قانونی کنڈوں کو سیل اور
چوہدری کنڈا کو 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا سیل کئے جانیوالے کنڈوں میں اسلامک، العمران اور چوہدری کنڈا شامل ہیں ڈی او انڈسٹری عابدہ حنیف نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے متحرک ہیں غیر قانونی کنڈوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں غیر قانونی کنڈے کاشتکاروں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں کاشتکار کا معاشی استحصال کرنیوالے گنا خرید کنڈے سیل کیے جارہے ہیں