ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس ، نامزد ملزم شعیب شیخ سمیت دیگر کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار

 
0
1726

اسلام آباد اپریل 25(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں نامزد ملزم شعیب شیخ سمیت دیگر کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔عدالت نے شعیب شیخ اور دیگر کی بریت سے متعلق ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ فریقین کے دوبارہ دلائل سننے کے بعد فیصلہ کرے۔عدالت نے ملزمان کو گرفتاری سے بچنے کے لیے نئے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم بھی دیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے وفاق کے وکیل راجا خالد سے مکالمہ کے دوران کہا کہ آپ کے دلائل سے متفق ہو کر فیصلہ سنایا۔