تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ حکومت کا 14 سو ارب روپے کا قرضہ واپس کر دیا

 
0
449

اسلام آباد دسمبر 05 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ حکومت کا 14 سو ارب روپے کا قرضہ واپس کر دیا، وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران 10 ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ لیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اس عرصے کے دوران ملک کے کل قرضے میں صرف 1 ارب ڈالرز سے کچھ زائد کا اضافہ ہوا، جبکہ 9 ارب ڈالرز سے زائد کا قرض واپس کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ ایک برس کے دوران ملک کے کل قرض میں 10 ارب ڈالرز سے زائد کے اضافے کی خبر کی تردید کی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ایک سال کے دوران 10 ارب ڈالر 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرض لیا تو 9 ارب ڈالرز سے زائد کا قرض واپس بھی کیا ہے۔ یوں ایک برس کے دوران ملک کے کل بیرونی قرضے میں صرف 1 ارب ڈالرز سے کچھ زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر چلنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں مجموعی سرکاری قرضے میں 9 اعشاریہ 3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے 3 اعشاریہ 7 کھرب روپے کے قرضے لیے گئے۔
کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ 2 اعشاریہ 6 کھرب روپے کا قرضہ لینا پڑا،زیادہ نقد بیلنس کی وجہ سے 3 کھرب روپے کے قرضے کا اضافہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کو زرمبادلہ کے مستحکم دخائر ملے،2013 میں نون لیگ نے حکومت بنائی تو زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کے لگ بھگ تھے۔ سال 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت کو 16 ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ذخائر ملے،مالی سال 2013 میں زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز تھے،سال 2014 میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 14 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز تھے،سال 2015 میں زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 69 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز تھے،سال 2016 میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے ،سال 2017 میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز تھے،سال 2018 میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز تھے ،سال 2019 میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز تھے ،رواں سال جولائی کے مہینے میں زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 95 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز تھے۔