ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات صاحب کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون جناب میر یامین کی گراں فروشی کے خلاف کاروائی۔

 
0
607

اسلام آباد 28 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات صاحب کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون جناب میر یامین کی گراں فروشی کے خلاف کاروائی۔
مجسٹریٹ میر یامین نے کاروائیاں ترنول چوک سے بینظیر چوک تک واقع مارکیٹوں میں کی۔
مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو 18000 ہزار روپے جرمانہ۔
کاروائی کے دوران ممنوعہ 2 کلو شاپنگ بیگ بھی ضبط کرلیے۔
دوکاندار ہر دوسرے روز مقرر کردہ قیمت سے زیاد ریٹ پر اشیائے خوردنوش فروخت کر رہے تھے مجسٹریٹ صدر زون میر یامین
گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے ۔مجسٹریٹ صدر زون میر یامین
عوامی مسائل کے حل ، چیکنگ اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں
۔عوام اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں  ۔مجسٹریٹ صدر زون اسلام آباد میر یامین