ڈی ایس پی ٹریفک کا ہمراہ ٹریفک سٹاف کے سرائے صالح بازار میں روڈوں کی سائیڈوں پر عارضی تجاوزات اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں۔

 
0
93

ہری پور 29 نومبر 2021 (ٹی این ایس): عوامی شکایات اور ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے ہمراہ ٹریفک سٹاف اور ٹریفک لفٹر کے ہمراہ ٹریفک روانی میں خلل اور پیدل چلنے والوں کی دشواری کرنے والی سڑکوں کے سائیڈ پر کھڑی گاڑیوں، ریڑھیوں اور کمسن رائیڈرز اور سکولوں کے بچوں کو گاڑیوں کی سائیڈوں اور پیچھے کھڑا کرکے لے جانے والوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کاروائیاں کی گئیں اور دوبارہ کوتاہی نہ برتنے کی تلقین بھی کی۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے اس موقع پر ٹریفک سٹاف کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو آسان سفر کی فراہمی میں ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں۔