ن لیگ کو سیاست چھوڑ کر شریف سٹوڈیوبنالینا چاہیئے،علی نوازاعوان

 
0
91

اسلام آباد 30 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ،وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی باراراضی کی کیڈسٹرل میپنگ کی جارہی ہے ،پیپلزپارٹی ہراچھے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے ،ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی پرقبضے کروائے،اسلام آباد میں 500ارب روپے کی تجاوزات ہیں۔وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ پورے ملک میں 55سو ارب روپے کی زمینوں پرقبضے ہیں ،تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے زمینوں کے آڈٹ کاحکم دیاہے ۔فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں اوورسیز کی زمینوں پرقبضے کئے جاتے ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ شمیم کا بیان حلفی میں قطری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور فلیٹس کی ذرائع کی طرح بیان حلفی بھی ردی کی ٹوکری میں جائے گا، شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں ہے اسی لئے کبھی ویڈیو آتی ہے تو کبھی آڈیو اوراب یہ بیان حلفی آگیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں حکومت میں آکرسرکاری زمینو ں پرقبضے کرتی ہیں، کراچی میں نسلہ ٹاور کا مسئلہ اس کی مثال ہے،جنگلات کی5200کنال اراضی کو واگزار کرایاگیاہے،غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ کیاگیا۔علی نوازاعوان نے کہا کہ اسلام آبادمیں میگاپراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں ،ماضی کی حکومتوں نے اسلام آباد کیلئے نہیں سوچا،دیہات کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو سیاست چھوڑ کر شریف سٹوڈیوبنالینا چاہیئے۔علی نواز اعوان نے بتایا کہ اس وقت اسلام آبادمیں سو ارب روپے کے پراجیکٹس چل رہے ہیں ۔