سربراہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 
0
113

اسلام آباد 30 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، وزارت قومی صحت و خدمات نے سربراہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر رمیش کمار کو نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ،ڈاکٹر رمیش کمار ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات تھے ۔وزارتِ قومی صحت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔