اسلام آباد 30 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ، ان کیمرہ اجلاس 6دسمبر بروز پیر کو دن 12بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا، اجلاس میں پارلیمانی رہنمائوں کو قومی سیکیورٹی پالیسی ، افغان صورتحال اور کالعدم تحریک طالبان سے ہونیوالے مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا، ان کیمرہ اجلاس 6 دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا،مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف کمیٹی کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دیں گے ، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پیر دوپہر بارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا ،پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی میں شرکت کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف ،بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں ۔