غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے اسلام آباد کی حدود میں اشتہاری مہم پر پابندی عائد

 
0
348

اسلام آباد 30 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولٹین کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا پراپرٹی ویری فکیشن سینٹر کے بعد ایک اور اہم اقدام ، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور پراجیکٹس کے اسلام آباد کی حدود میں اشتہاری مہم پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
جاری نوٹیفکیشن میںڈی سی حمزہ شفقات کی طرف سے کہا گیا کہ تمام غیر قانونی ہائو سنگ سوسائٹیز ، پراجیکٹس، اسلام آباد کی حدود میں کسی قسم کی اشتہاری مہم نہیں لگا سکتی، کہیں پر بھی اشتہار لگانے کیلئے متعلقہ ادارے یعنی سی ڈی اے کا این و سی لازمی قرار دیدیا گیا ہے،خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاظ کر دیا گیا ہے، کوئی بھی غیرقانونی ہائو سنگ سوسائٹی، غیر منظور شدہ پراجیکٹ اور بلیک لسٹڈ کمپنی اخبار اشتہار و سٹیمر نہیں چھاپ سکتی اور ایسی کمپنی، پراجیکٹ یا سوسائٹی دیگر اشتہاری مہم بھی نہیں چلا سکتی۔