اومی کرون ویرینٹ ویکسین شدہ افراد کو زیادہ متاثر نہیں کرتا، ڈاکٹریاسمین

 
0
188

اسلام آباد 30 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ویکسین شدہ افراد کو زیادہ متاثر نہیں کرتا۔ این سی اوسی کے ساتھ میٹنگ کے بعد بزرگ افراد کو مفت بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کے حوالے سے الرٹ ہیں ۔ سائنٹفک معلومات کے مطابق اومی کرون ویکسین شدہ افراد کو زیادہ متاثر نہیں کرتا۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے ۔ ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ابھی ہم این سی اوسی سے میٹنگ کر رہے ہیں اس پر طے کیا جائے گا کہ آئندہ کیا کرنا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں 58 فیصد لوگوں کو کورونا سے بچاو کی وکسین لگ چکی ہے۔ویکسین گلی اور محلوں میں لگائی جارہی ہے اس لیے بڑے سنٹرز کی ضرورت نہیں رہی۔ ایکسپو سنٹر میں تعداد کم ہونے کی وجہ سے اسے بند کیا ہے۔

لاہور میں پولیو فری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سےانسدادِ پولیو مہم سخت متاثر ہوئی۔ رواں سال پانچ بار پولیو مہم چلا چکے ہیں۔ خسرہ اور روبیلا کےخلاف مہم کےدوران بھی ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرےپلائے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ مزید دو سال پولیو کاکوئی کیس رپورٹ نہ ہوا تو ہم پولیو فری ملکوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔