پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کی ادائیگی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹ کی منظور

 
0
304

اسلام آباد جنوری 28 (ٹی این ایس): سینیٹ میں پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کی ادائیگی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹ کی منظوری دے دی گئی۔ منگل کو اس سلسلہ میں قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رپورٹ کو زیر غور لانے اور منظور کرنے کی تحریک پیش کی۔ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے رپورٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے جو لوگ متاثر ہوئے وہ سرکاری ملازم تھے، پہلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ان کی پنشن بڑھائی جاتی رہی، اس وقت ایک پنشنر ہسپتال میں ہے، اس کا صرف اس پنشن پر انحصار تھا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے اور ان کے معاملات حل ہونے چاہئیں۔ بعد ازاں ایوان بالا نے رپورٹ کی منظوری دے دی۔