شاہدرہ‘پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکہ‘ 11افراد جاں بحق ‘ 2 زخمی

 
0
455

لاہور جنوری 28 (ٹی این ایس): شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی کے قریب باڈی اسپرے پرفیوم بنانے والی فیکٹری میںہونے والے گیس سلنڈر دھماکہ سے 11افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے‘ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی کے قریب باڈی اسپرے بنانے والی فیکٹری میں پیر کی رات گیس سلنڈرپھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں آگ میں جھلسنے اور ملبے تلے دب کر11افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے‘جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ زاہد ولد فضل‘55سالہ رشیداں بی بی زوجہ زاہد‘9 سالہ موسٰی ولد نادر خان‘7سالہ اریبہ ولد نادر خان‘نوید‘فیکٹری کا مالک 45 سالہ عابد ولد بوٹا‘25سالہ نامعلوم لڑکی‘12سالہ نامعلوم لڑکی اور3ناقابل شناخت افراد شامل ہیں‘ زخمیوں میں 30 سالہ زاہد ولد عبدالمجید شدید زخمی ہو گیا جس کومیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ 21سالہ جنید ولد اکرام معمولی زخمی ہوا جس کو طبی امداد فراہم کر دی گئی۔