مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، فواد چوہدری

 
0
139

اسلام آباد 30 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں اور چاول کی 9ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔ لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔