سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

 
0
334

اسلام آباد 02 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)ریونیو افسران کے تقرر وتبادلے ، ملک محمد اقبال ڈائریکٹر ریونیو کا چارج دے دیا گیا جبکہ میاں طارق لطیف کو رپورٹ ٹو ایچ آر ڈی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر عامر شہزاد سے ریونیو کا چارج واپس لے کے انہیں ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچرکی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔عدنان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو کی اضافی ذمہ داری دیدی گئی۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔