پاکستان کسٹم سروس گروپ کے سات افسران کی گریڈ 20سے 21میں ترقی

 
0
263

اسلام آباد 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، پاکستان کسٹم سروس گروپ کے سات افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دے دی گئی ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ کسٹم سروس گروپ کے گریڈ 20سے 21میں ترقی پانے والے افسران میں اصغر خان، محمد صادق، عبد القادر میمن، آصف سعید، علی رضا، عمران مہمند اور سعید جدون شامل ہیں ۔