چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سمیت گریڈ20کے 12افسران کی گریڈ21میں ترقی

 
0
179

اسلام آباد 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد سمیت گریڈ20کے 12افسران کو گریڈ21میں ترقی دے دی گئی ،ترقی پانے والوں میں سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سات افسران شامل ہیں ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے جن افسران کو گریڈ20سے گریڈ21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں حسن رضا سعید، مسز صبینہ قریشی،علی اصغر ،محمد طاہر نور اور محمد شعیب اکبر شامل ہیں ۔ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کو گریڈ20سے21میں ترقی دی گئی ہے ان میں بلوچستان میں تعینات علی طاہر ، پنجاب میں تعینات کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان ، محمد حسن اقبال ، فواد ہاشم ربانی،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد ،اوورسیز پاکستانیز ڈویژن میں تعینات زاہد علی عباسی اور کے پی کے میں تعینات فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ افتخار علی ساہو شامل ہیں۔