ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی، جعلی پولیس ملازم بن کر شہریوں کو حبس بیجا میں رکھنے اور لوٹنے والے 2 نوسرباز گرفتار

 
0
441

اسلام آباد فروری 06 (ٹی این ایس): ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی، جعلی پولیس ملازم بن کر شہریوں کو حبس بیجا میں رکھنے اور لوٹنے والے 2 نوسرباز گرفتار کر لئے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف محمد علی کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا مقدمہ درج۔ ملزمان نے درخواست گزار کے ماموں کو حبس بیجا میں رکھ کر 17 ہزار روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزمان میں نعمان فاروقی اور نورالدین شامل ہیں۔ ملزمان سے ہتھیائی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کو ان کے ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار