ن لیگی رہنما کورونا کے شکنجے میں، اب کن دو اہم شخصیات کا ٹسیٹ مثبت آگیا؟ تشویشناک صورتحال سامنے

 
0
278

اسلام آباد 09 جون 2020 (ٹی این ایس): ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

طاہرہ اورنگزیب ن لیگ کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ہیں، دونوں کے سیمپلز این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی، اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں شہباز شریف، احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے ٹیسٹ کیلئے بھی نمونے دے دیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔