اسلام آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا،سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ڈی سی آفس میں منعقد ہونے والے مجوزہ مذاکرات نہ ہو سکے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے دعوی کیا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لئے پہنچی ہی نہیں ، پی ٹی آئی کے بابر اعوان اور فیصل چوہدری بغیر مزاکرات کے ڈی سی آفس سے روانہ ہو گئے،بابر اعوان نے اس موقع پر کہا کہ کل سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائیں گے،نہ انتظامیہ کے افسران موجود ہیں نہ حکومتی کمیٹی اس جگہ موجود ہے۔