نواز شریف کو بھی وہی سہولت فراہم کی جائے جو زرداری کو کی گئی، پرویز رشید

 
0
307

قمرالسلام کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے، رہنما (ن) لیگ
اسلام آباد جولائی 16(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جو سہولت آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی گئی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور یہ سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت عطا کی گئی ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور قمرالسلام کو بھی دی جائے۔پرویز رشید نے کہا کہ قمرالسلام کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے۔