نہ امیدرواروں کو پتہ کہ ان کے ووٹر کہاں کہاں ہیں اور نہ ووٹروں کو معلوم کہ ان کے امیدورا کون
اسلام آباد، جولائی 16 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن کی طرف سے حیدر آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ انتخاب نمبر 226 کی حد بندی پر مبنی مارک شدہ تقشہ جاری نہ کئے جانے کے باعث حلقہ میں انتخابات کے التواء کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے اس غلطی کو حلقہ کے امیدرواروں اور ووٹرز کے لئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی غفلت کی نادر مثال ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ کے امیدرواوں اور الیکشن سے وابستہ دیگر متعلقین کی جانب سے بار بار طلب کئے جانے کے باوجود مذکورہ نقشہ الیکشن کمیشن کے صوبائی اورضلعی دفاتر میں موجود نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں متعین ذمہ دار عہدیداران کی طرف سے حلقہ کی حدود کو متعین کرنے والے اس نقشہ کو بنانے میں ناکامی باعث انتخابی امیدروار انتخابی مہم چلانے سے قاصر ہیں کیونکہ نہ تووہ جانتے کہ انکے ووٹر کن کن علاقوں میں ہیں اور نہ ہی ووٹروں کو معلوم ہے کہ ان کے امیدروار کون ہیں۔