وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سنتھیارچی کا کچا چٹھہ کھول دیا

 
0
250

کراچی 09 جون 2020 (ٹی این ایس): نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کاش وزیراعظم جو باتیں آج کہہ رہے وہ 2ماہ پہلے کہتے تھے تو اچھا ہوتا، کورونا اور پٹرول ایشو ہے، مگرنان ایشو سنتھیارچی پر بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنتھیارچی کےذریعے ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، سنتھیارچی نان ایشو ہے لیکن اب اسے ایشو بنایا جارہا ہے، امریکی خاتون ایک سیاسی جماعت پر سنگین الزامات لگارہی ہے، امریکی خاتون دیگر لوگوں کو بھی نام لینے کی دھمکی دے رہی ہے اگر اس خاتون کو نہ روکا تو کل یہ کسی ادارے کے خلاف بھی بات کرے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ امریکا کے ریکارڈ میں سنتھیارچی نامی کوئی خاتون نہیں ہیں، سنتھیارچی کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سنتھیارچی کو آج نہ روکا گیا اور جھوٹا ثابت نہیں کیا تویہ کسی کو نہیں چھوڑےگی۔

اسٹیل کے معاملے پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو پاکستان اسٹیل کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ان کی نظراس زمین پر ہے مگر سندھ حکومت پاکستان اسٹیل کی زمین کسی کو ہڑپ کرنے نہیں دے گی، وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستان اسٹیل سے متعلق سی سی آئی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔