تنگوانی: انٹرکے امتحان میں لاڑکانہ بورڈ کے اردو پیپر میں اساتذہ کے دو گروہوں کے مابین جھگڑا،ایک گروہ نے پرنسپل کے دفتر میں داخل ہوکر سوالی پرچے چھین لئے، پرچہ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا

 
0
583

تنگوانی، اپریل 24 (ٹی این ایس): تنگوانی میں انٹرکے امتحان میں لاڑکانہ بورڈ کے اردو پیپر میں اساتذہ کے دو گروہوں کے مابین جھگڑا ہو گیا۔یہ واقع اسوقت پیش آیا جب اساتذہ کے ایک گروہ نے پرنسپل کے دفتر میں داخل ہوکر سوالی پرچے چھین لئےجس کے باعث پرچہ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اور طلبہ و طالبات سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔

جھگڑے کی وجہ سے تنگوانی سنٹر مچھلی منڈی بن گیا۔ امتحانی سینٹر میں بااثر بوٹی مافیاسرگرم ہوگیا ۔ بعد میں اساتذہ کے دونوں گروہ کے درمیاں ڈیوٹیوں کا معاملہ حل ہونے کہ بعد پیپر طلبہ اور طالبات کو دیا گیا۔