ایس ایس پی شکارپور نے سمگلنگ کا ذریعہ بنی پولیس چوکی کو مسمار اور اسکے راشی انچارج کو گرفتار کرالیا

 
0
965

شکارپور، اپریل 24 (ٹی این ایس): ایس ایس پی شکارپور مسعود بنگش نے بدنام زمانہ مخول پور چوکی پہ آنے جانے والی گاڑیوں سے غیرقانونی چیزوں کی منتقلی پہ بھتہ خوری کی عوامی شکایت پہ شکارپور میں پہلی بار ہمایوں تھانے کی حدود میں واقع پولیس چوکی کو مسمار کرا دیا ہے ایس ایس پی نے چوکی انچارج عنایت کونہارو کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرالیا۔


اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہر طرح کی سمگلنگ کے حوالے سے چوکی بڑی بدنام تھی جہاں رشوت لیکر غیر قانونی اشیاء کی منتقلی کی چھوٹ دی جاتی تھی تاہم اب شکارپور میں کسی کو بھی رشوت لینے،دینے یا کوئی بھی غیر قانونی کام کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔ ایس ایس پی شکارپور کا مزید کہنا تھا کہ راشی لوگ مخول پور چوکی کے مسمار ہونے اور عنایت کونہارو کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔