تنگوانی میں وڈیرے کا کسان پر تشدد، بکری چرانے کے الزام میں نجی قید خانے میں رکھ کرکارندوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا

 
0
579

تنگوانی، اپریل 24 (ٹی این ایس): تنگوانی کے ایک نواحی گاؤں کے وڈیرے اللہ ڈنو بنگوار نے کھیتی باڑی کرنے والے ایک نوجوان غلام شبیر کو نجی قید خانے میں بند کیا اور کارندوں کی مدد سے مسلسل ایک گھنٹے تک اس پر وحشیانہ تشدد کیا۔غریب کسان پر بکری چرانے کے الزامکے تحت غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ گاؤں کے لوگوں نے چیخیں سنی تو وڈیرے نے گبلو تھانے پولیس کو بلاکر متاثرہ شخص کو گرفتار کروالیا۔
دوسری جانب ایس ایچ او گبلو امید علی جاگیرانی نے جب نوجوان کسان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے تو انہوں نے وڈیرے کی ماننے کے بجائے کہا کہ جس پر تشدد ہوا ہے اسی کی طرف سے مقدمہ درج کیا جائے گا۔بتایا جاتا ہے کہ نوجواں بری طرح زخمی ہے اور کئی مقامات پر اسکا جسم پھٹ گیا ہے۔