صادق آباد پولیس کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی شاہدو گینگ گرفتار

 
0
152

راوالپنڈی 04 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): صادق آباد پولیس کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی شاہدو گینگ گرفتار
ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ20موٹر سائیکلز برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہد محمود عرف شاہدو اوراس کا ساتھی جہانزیب شامل ہیں، ملزمان نجی کمپنی کا ہیلمٹ پہن کرموٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلز چوری کرنے کا انکشاف کیا،
ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اے ایس پی بینش فاطمہ کی زیر نگرانی ایس ایچ اوصادق آباد احمد طاہر ریحان اور ان کی ٹیم نے کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس ڈی پی اونیوٹاؤن بینش فاطمہ ایس پی راول کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ موٹر سائیکلز کی برآمدگی پرایس ڈی پی او نیوٹاؤن، اور ایس ایچ اوصادق آباد اور ٹیم کوشاباش شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول ضیاء الدین احمد