وزرات سائنس کی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے سے معذرت

 
0
179

اسلام آباد 17 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر ای وی ایم پر کرانے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کے لیے خط لکھا تھا، اور وزرات سائنس و ٹیکنالوجی سے 3900 ای وی ایم مشینیں مانگی تھیں۔ ذرائع کے مطابق وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نیاسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر ای وی ایم پر کرانے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت سائنس نے موقف پیش کیا ہے کہ وسائل اور وقت کی کمی کی وجہ سے صرف مئیر کے انتخابات کے لیے ای وی ایم فراہم کر سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت سے فوری طور پر 50 ای وی ایم مشینیں مانگ لی ہیں، اور کہا ہے کہ ای وی این مشینوں پر فرضی الیکشن کنڈکٹ کیا جائے گا تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکیں۔الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ای وی ایم کی خریداری کے تمام مراحل فوری طور پر طے کرنے اور ای وی ایم پر فوکل پرسن تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔