ختم نبوت پرسمجھوتا کرنا تو دور،ایسا سوچنا بھی کفر ہے،انتخابی اصلاحات بل متفقہ طورپرمنظورکیا گیاتھا:احسن اقبال

 
0
707

اسلام آباد اکتوبر 6(ٹی این ایس): وفاقی وزیرداخلہ انجینئراحسن اقبال نے کہاہے کہ مسلم غیرمسلم، واجب القتل اور جہاد کا تعین کرنا اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے،ناموس رسالت ﷺ کا قانون مکمل بحال کردیا،ختم نبوت پرکسی قسم کا سمجھوتہ کفرہے،گلی محلوں میں کفرکے فتوؤں سے انتشارپیدا ہوگا،پھر دہشتگردوں کی ضرورت نہیں ہوگی، سوشل میڈیا پرشرپسند عناصرنے سیاسی ایجنڈے کوپروان چڑھانے کیلئے مہم چلائی۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ختم نبوت پر سمجھوتہ کرنا تودورایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔ختم نبوت پیرے میں تبدیلی کاسوچ بھی نہیں سکتے۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا اہم ستون ہے۔ہم نے فوری کاغذات نامزدگی فارم کواصل شکل میں بحال کردیاہے۔حلف نامے میں ترمیم کی غلطی کا معاملہ حل ہوگیاہے۔انتخابی اصلاحاتی بل میں کچھ خفیہ نہیں تھا۔انتخابی اصلاحاتی بل تمام لوگوں کی مشاورت سے بنایا۔انہوں نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں ،ختم نبوت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔تاہم اس معاملے پر نفرت کابیج بونے والے شرارت کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پرسیاسی ایجنڈے کوپروان چڑھانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پرشرپسند عناصرنے پروپیگنڈا کیا۔انہوں نے کہاکہ تین چیزوں کافیصلہ کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔کون مسلمان یاغیرمسلم ہے اس کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔قادیانیوں کوغیرمسلم فتوے سے نہیں بلکہ قانون بناکرغیرمسلم کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ میں قادیانیوں کوقانون بنا کرغیرمسلم قراردیا گیا۔ فتوؤں ،گلی محلوں یا سوشل میڈیا پریہ فیصلے نہیں کیے جاسکتے۔دوسری چیزکون واجب القتل ہے یہ فیصلہ بھی ریاست نے کرناہے۔یہ فیصلہ بھی گلی محلوں میں فتویٰ جاری کرکے نہیں کیا جاسکتا۔
تیسری چیزجہاد کا اعلان کرنا بھی اسلامی ریاست کا کام ہے۔اگریہ پرمٹ بھی گلی محلے یامساجد میں مولویوں کوفتوے لگانے کا دے دیا جائے، توپھر آگ اور خون کاکھیل شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ گلی محلوں میں کفرکے فتوؤں سے انتشارپیدا ہوگا۔ پھرہمیں دہشتگردوں کی ضرورت نہیں بلکہ ہم خود ہی آگ اور خون کا کھیل کھیلنے کیلئے کافی ہوں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کوپرامن بنانے کیلئے ہم سب کوذمہ درانہ کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام،اللہ اور حُب رسول ﷺسے تعلق کوثابت کرنے کیلئے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔اس حوالے سے حدیث بھی ہے کہ اگرکوئی کسی کی جنت یاجہنم کافیصلہ کرنے لگیں تودنیاوالے سب کودوزخ بھیج دیں۔انہوں نے کہاکہ علماء کرام کافرض ہے کہ ایسے غیرذمہ درانہ عناصراورہتھکنڈوں کی سرکوبی کریں جن سے نفرتیں پیدا ہوں،نفرتوں کے تاجروں سے ملک کومکمل آزاد کروانا ہے۔