پی ٹی آئی میں اختلافات ، فردوس عاشق اعوان نے ڈار برادران پر الزامات کی بارش کر دی

 
0
876

سیالکوٹ اکتوبر 6( ٹی این ایس):پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کے سامنے آگئے ۔فردوس عاشق اعوان اور ڈار برادران آمنے سامنے ، فردوس عاشق اعوان نے ڈار برادران پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پر چکی ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے محاذ کھول دیے ہیں ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء کی رہنماء فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار آمنے سامنے آگئے ۔فردوس شق اعوان نے عثمان ڈار پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے ۔فردوس عاشق اعوان کے خطاب کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ڈار برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ سیلفی گروپ عمران خان کے آگے پیچھے رہتا ہے ۔سیاسی یتیموں کا ٹولہ تحریک انصاف کو ہائی جیک کرنا چاہتا ہے ۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ٹولہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ جائز و نا جائز کمائی سے کارکنوں کو خرید لے گا ۔