چالیس زبانوں میں ترجمہ کرنے والا ہیڈ فون

 
0
482

اسلام آباد اکتوبر 6(ٹی این ایس)انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے 40 زبانوں میں ترجمہ کرنے والا ہیڈفون متعارف کرا دیا۔

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے،گوگل اب  ایسے وائرلیس ہیڈ فون متعارف کروا رہا ہے جو عام ہیڈفون نہیں بلکہ ترجمہ کرنے کا کام کرے گا۔ پکسل بڈ آرٹیفیشیل انٹیلجنس کا استعمال کر کے 40 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس ہیڈفون کے ذریعے آپ اپنے کسی بھی غیر ملکی دوست کی زبان آسانی سے سمجھ سکیں گے، آپ کا کوئی دوست چینی، بنگالی، فرانسیسی کروشین اور ڈچ زبان سمیت دیگر زبانوں میں بات کرے گا تو اشاروں میں جواب دینے کی بجائے گوگل کے نئے ہیڈفونر کا استعال کرتے ہوئے آپ اسے جواب دے سکتے ہیں اور ہیڈفون کوئی بھی زبان سن کر گوگل اسسٹنٹ نامی اپلیکیشن کا استعمال کر کے بات کا ترجمہ کر دے گا، اس طرح آپ کا دوست بھی اردو زبان کو ترجمہ ہونے کے بعد اپنی زبان میں سمجھ سکے گا۔

ہیڈ فون کا استعمال صرف ترجمے تک محدود نہیں بلکہ آپ مائیک کے ذریعے اسے کوئی بھی کام کہہ سکتے ہیں، جیسا کہ آپ کو کسی شخص کو فون کرنا ہو تو موبائل فون ہاتھ میں پکڑنے کی ضرورت نہیں، ہیڈ فونز کے مائیک میں ہدایات دیں، فون ملا دیا جائے گا اور گوگل میپس کو بھی ہیڈفون سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ گوگل کی یہ نئی ایجاد اس برس نومبر سے مارکیٹ میں فروخت ہو گی جس کی قیمت صرف 149 ڈالر ہے۔