افغانستان میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام بند،حکام کی تردید

 
0
523

کابل نومبر 7ٹی این ایس)افغانستان کی حکومت نے کہاہے وہ فوری پیغام رسانی کی سروسز بند نہیں کر رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان نے یہ وضاحت میڈیا میں ان خبروں کے آنے کے کئی روز بعد کی کہ وائس ایپ اور ٹیلی گرام سروسز بند کی جا سکتی ہیں۔افغانستان کے چیف ایکزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ایک ترجمان جاوید فیصل نے کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام افغانستان میں بدستور کام کر رہے ہیں۔