شمالی کوریا کے میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ جا پان مزید امریکی ہتھیار خریدیں،امریکی صدر

 
0
442

ٹوکیو نومبر 7( ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر جاپان امریکی ہتھیار خریدے تو شمالی کوریا کے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے دورہ جاپان کے دوران جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اْنہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ مزید امریکی ہتھیار خریدے اور امریکہ کے ساتھ تجارتی توازن درست کرنے کیلئے امریکہ سے درآمدات میں اضافہ کرے ۔اْنہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ شمالی کوریا کے میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیں گے بشرطیکہ وہ مزید امریکی ہتھیار خریدیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم بڑی مقدار میں امریکی ہتھیار خریدیں گے اور اْنہیں ایسا ہی کرنا چاہئیے کیونکہ امریکہ دنیا بھر میں بہترین ہتھیار بناتا ہے۔جاپانی وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو جاپان شمالی کوریا کے میزائل تباہ کر دے گا۔جاپان کی پالیسی کے مطابق وہ کسی میزائل کو اسی وقت تباہ کرے گا جب وہ اس کی سرزمین پر گرایا جا رہا ہو یا پھر جاپان اور امریکی اہداف پر حملے کا حقیقیخطرہ موجود ہو۔