بھارت مغربی سرحدپرحالات خراب کررہاہے،بھارتی دہشتگردی کاسب سے بڑاثبوت کلبھوشن کی گرفتاری ہے، وزیرخارجہ

 
0
594

سیالکوٹ اگست 6(ٹی این ایس): وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرحدوں پرکشیدگی حالات خراب کرنے کی بھارتی سازش کاحصہ ہے۔بھارت مغربی سرحدپربھی حالات خراب کررہاہے۔بھارتی دہشتگردی کاسب سے بڑاثبوت کلبھوشن کی گرفتاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پربھارت اور امریکہ اثرانداز ہو رہے ہیں،معاہدہ خطرات سے دوچارہے جس سے برصغیرکوخطرہ ہوگا،ایل اوسی پرکشیدگی حالات خراب کرنے کی بھارتی سازش کاحصہ ہے،افغانستان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی راہ کوہموارکرنے کی کوشش کی۔پاکستان بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات قائم کرناچاہتاہے۔

تاہم بھارت کی طرف سے اس کا مثبت جواب نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہاکہ 57سال سے سندھ طاس معاہدے میں مشکلات آرہی ہیں۔رتلے پاورپرواجیکٹ پرپاکستان کوتین اعتراضات ہیں۔ کشن گنگااور تلاایشوز2علیحدہ علیحدہ معاملات ہیں۔بھارت کاایل اوسی پرجنگ بندی کامعاہدہ خطرات سے دوچارہے جس سے برصغیرکوخطرہ ہوگا۔معاہدے پربھارت سمیت دیگرممالک خصوصاًامریکہ اثراندازہورہاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف لڑرہاہے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج کی قربانیوں کابڑاکردارہے۔