ہم نے تاریخی کام کیے تھے اور اب بھی ہم ہی ملک چلا کر دکھائیں گے، آصف علی زرداری

 
0
538

اسلام آباد 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخی کام کیے تھے اور اب بھی ہم ہی ملک چلا کر دکھائیں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے اور ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی اور ہم نے پہلے نہیں کہا تھا کہ ہم 18 ویں ترمیم لائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان کو آگے لانے کا بھی پہلے نہیں بتایا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق پہلے بتاتے تو یہ مجھے آنے ہی نہ دیتے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے تاریخی کام کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا لیکن ہم ملک چلا کر دکھائیں گے اور اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے۔