محکمہ موسمیات کی میدانی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

 
0
482

اسلام آباد 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): محکمہ موسمیات نے ہفتے سے ملک بھر میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کو ملک کے مغربی /بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

جس کے باعث ہفتے اور اتوار کو بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور باجوڑ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے منگل کے دوران سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں اچھی برفباری کی پیش گوئی ہے۔