سول لائنز پولیس نےخود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا

 
0
1366

اسلام آباد 23 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سول لائنز پولیس نےخود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا، ملزم کاشف سے سیکیورٹی گارڈ کی یونیفارم اور کمپیوٹر برآمد، ملزم خود کوحساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیا لیتا تھا، ملز م سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سی پی اوراولپنڈی نوسر بازوں اور جعلساز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او راولپنڈی کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار اورسول لائنزپولیس کو شاباش