سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کی تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرخان آمد

 
0
114

راولپنڈی 23 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کی تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرخان آمد، پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر عزیر اکبر کی عیادت کی، سی پی او نے زخمی پولیس آفیسر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا،نیک خواہشات کا اظہاراور پھول پیش کیے سی پی اوراولپنڈی ساجد نے گوجرخان کچہری ،بخشی خانہ اورتھانہ گوجرخان کابھی دورہ کیا، سیکورٹی انتظامات چیک کیے اور افسران کو موثر حکمت عملی کے تحت مستعد ڈیوٹی کی ہدایت جاری کیں، عدالتوں میں پیشی پر لاتے اورواپس لے جاتے وقت ایس اوپیز کے مطابق موثر سیکورٹی فراہم کی جائے کچہری میں داخل ہونے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے ساتھ باڈی سرچ کو یقینی بنایاجائے، دورے کے دوران تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگز تھانہ سمیت تمام متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، سی پی اونے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، معززججز کی سیکورٹی سمیت شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلایاجائے ،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی