بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر لائن معاہدہ کی پھر خلاف ورزی

 
0
383

مظفر آباد اکتوبر 4 (ٹی این ایس) کنٹرول لائن کے ملحہ سیکٹرزدیگوار،چریکوٹ اورعباس پور کی سول آبادی کوبھارتی فوج نے نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق عباس پور کے علاقہ چفاڑمیں گھر پرگولہ گرنے کے باعث دوبہن بھائی بیس سالہ کاشف سخی ،سترہ سالہ صفیہ سخی شہید ہوگئے۔اٹھارہ سالہ عمرمجید،تیس سالہ امجد مجید اور خواتین زخمی ہوگئیں ۔جنہیں فوری طور اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے ایک سکول کو بھی نشانہ بنایا تاہم طلبہ معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دوبہن بھائی شہید ہوئے۔پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں تین بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے