صدر پی ٹی آئی آذاد کشمیر،موسٹ سینئروزیر و آئینی ترمیم کے لیے قائم کابینہ کی سب کمیٹی کے چیئرمین سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت کا بینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

 
0
252

مظفرآباد 23 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): صدر پی ٹی آئی آذاد کشمیر،موسٹ سینئروزیر و آئینی ترمیم کے لیے قائم کابینہ کی سب کمیٹی کے چیئرمین سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت کا بینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری لاء نے سب کمیٹی کو چودہویں آئینی ترمیم کی مختلف شقوں میں کی گئی ترامیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، سب کمیٹی نے چودھویں آئینی ترمیم کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا،کابینہ کی سب کمیٹی کا اگلا اجلاس چیئر مین کمیٹی سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت آئندہ چند ایام میں دوبارہ منعقد ہو گا۔ سب کمیٹی میں وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد،وزیر مواصلات اظہر صادق،وزیر قانون فہیم اختر ربانی، سیکرٹری قانون ارشاد قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری لاء راجہ زاہد شریک تھے۔