پاکستان سیٹیزن پورٹل مسیحی برادری کی آوازبن گیا،شکایات اور حل سے متعلقہ اعداد و شمار

 
0
169

اسلام آباد 25 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،پاکستان سیٹیزن پورٹل بنا اقلیتوں کی آواز، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شکایات اور حل سے متعلقہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے ،پچھلے تین سالوں میں مسیحی برادری کے 10,700 افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جن میں 1300 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طورپر13,430شکایات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 95فیصد نمٹائیں گئیں۔رپورٹ کے مطابق حل شدہ شکایات کے تناظر میں 6664 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، مجموعی طور پر پورٹل کی خدمات پر اظہار اطمینان کا تناسب 50 فیصد رہا،سب سے زیادہ 2366 شکایات بجلی و توانائی کے شعبہ سے متعلق موصول ہوئیں،میونسپل سروسز کی شکایات 2031 تھیں۔رپورٹ کے مطابق مسیحی برادری صحت انصاف کارڈ کی سہولت پر 100فیصد مطمئن ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مسیحی برادری کسان و زراعت سے 90 فیصد،آڈیٹر جنرل سے 79 فیصد مطمئن ہیں،اسٹیٹ لائف سے 75فیصد،اور نادرا سے72 فیصد اطیمنان کااظہار کیا جبکہ تمام اقلیتی برادری کے 24,532 افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں، جن کی 95 فیصد شکایات نمٹائیں جا چکی ہیں۔