شہداکی قربانیوں سے پاکستان میں امن قائم ہوا۔۔۔۔ شہید مظہرعلی مبارک کی زندگی انسانیت کی خدمت میں گذری۔۔علامہ اکبر کاظمی۔علامہ محسن نقوی ویگرکاخطاب۔

 
0
497

راولپنڈی 26 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): قران پاک میں اللہ نے شہدا کی عظمت بیان کی ہے۔شہید کی جو موت وہ قوم کی حیات ہے۔پاکستان میں شہدا کی قربانیوں سے امن قائم ہوا۔شہید مظہرعلی مبارک کی زندگی انسانیت کی خدمت میں گزری۔ شہدا کالہو رائیگاں نہیں جائےگاان خیالات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ غلام اکبر کاظمی۔خطیب آل محمد علامہ ڈاکٹر سید محسن علی نقوی۔علامہ سید رضوان ۔عالمی شہرت یافتہ نعت خواں رضوان فریدی۔پرائیڈ آف پرفارمنس نعت خواں حاجی محمدرفیق۔استادالاساتذہ مولانا محمد اسحاق۔قاری قاضی غنی الرحمان ایڈووکیٹ۔بزرگ نعت خواں حاجی ملک عبدالقدوس۔حافظ محمد صدیق۔محمد فیصل اوردیگر نے ایام فاطمیہ (ع) کی مناسبت سے شہید مظہر علی مبارک کی برسی کے موقع پر کیا مقررین نے کہاکہ ایام فاطمیه ایام الله ہیں فاطمیه ياد ایام غصب حق اللّٰه ہیں فاطمیه ایام دفاع ولایت علی علیه السلام ہیں فاطمیه اپنے امام خاتم سے دعا لینے کے دن ہیں ۔فاطمیه آخری امام کے حامی و ناصر اور مدافع بننے کے دن ہیں۔مقررین نے کہاکہ مجالس فاطمیہ کا برپا کرنا، امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید بیعت ھے انہوں نے کہاکہ مجالس فاطمیہ کا انعقاد، جہاد اکبر ھے

مجالس فاطمیہ کلمةالله کو بلند رکھنا ھےمجالس فاطمیہ کا برپا کرنا الہی سیاست کا قائم کرنا ھے مجالس فاطمیہ کا برپا کرنا شیطانی سیاست کو نابود کرنا ھے مقررین نے کہاکہ مجالس فاطمیہ اپنے آخری امام علیہ السّلام سے متصل ھونے کی راہ ہیں ۔مجالس فاطمیہ منتظرین خاتم الآئمہ علیہ السلام ہونے کا طریقہ ہیں انہوں نے کہاکہ مجالس فاطمیہ تعجیل ظہور امام خاتم علیہ السلام کا سبب ہیں۔مقررین نے کہاکہ مجالس فاطمیہ تعجیل ظہور خاتم الآئمہ عجل اللہ شہید مظہرعلی مبارک کی برسی کے موقع پر ملک کے نامور قاری غنی الرحمن ۔عالمی شہرت یافتہ نعت خواں رضوان فریدی ۔حاجی محمد رفیق۔مذہبی رہنما علامہ سید علی اکبر کاظمی و دیگر عقیدت کے پھول نچھاور کیے ،نعت خوانی ،مرثیہ خوانی اور مجالس عزا کے بعد ملک کی ترقی سلامتی اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے حوالے خصوصی دعاکرائی گئی شہید مظہرعلی مبارک ،سینئر صحافی اصغر علی مبارک ،میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال کے ڈاکٹر محفوظ علی ، ڈاکٹر اظہر علی کے بھائی اور پاکستان ریلوےکے سابق منیجر ھیومن ریسورس منیجر ڈاکٹر مبارک علی، کے بیٹے تھے جو چند سال قبل دھشت گردانہ کاروائی میں شہید هو گئے تھے