ٹاپ سیڈ عقیل خان اورلیڈیز چیمپئن اشنا سہیل نے سرینا ہوٹلز نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے سنگلز ٹائٹل جیت لیے

 
0
112

اسلام آباد 26 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ٹاپ سیڈ عقیل خان اور قومی لیڈیز چیمپئن اشنا سہیل نے سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2021 میں مردوں اور خواتین کے سنگلز ٹائٹل جیت لیے، جو اتوار کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ مینز سنگلز فائنل میں عقیل خان نے محمد شعیب کو 6-2، 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ 2021 جیت لیا۔بوائز 18 اینڈ یو سنگلز فائنل میں، حشیش کمار نے عبداللہ عدنان کو 6-2، 3-6، 6-3 سے شکست دی اور چھٹا سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ-2021 جیت لیا۔لیڈیز سنگلز کے فائنل میں اشنا سہیل نے سارہ محبوب کو 6-0، 6-1 سے ہرا کر چھٹا سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2021 جیتا۔مسٹر حسین اودھوانی سینئر منیجر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، سرینا ہوٹلز نے بطور اور افتخار رشید نے مہمان خصوصی کے طور پر تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔مسٹر حسین اودھوانی سینئر منیجر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، سرینا ہوٹلز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاتح اور رنر اپ اور ان تمام کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔انہوں نے کوچز اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سلیم سیف اللہ خان صدر پی ٹی ایف کی کامیابیوں کا ایک مختصر بیانیہ بھی پیش کیا، پی ٹی ایف انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، این ٹی سی کے قیام اور کوچز کے تعلیمی پروگرام کے ذریعے کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ان کوششوں کی بدولت سلیم سیف اللہ خان کو ایشین ٹینس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر اورچیئرمین فنانس کمیٹی کے طور پر بھی مقرر کیا ہے۔مسٹر حسین اودھوانی سینئر منیجر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، سرینا ہوٹلز نے نے منتظمین کو COVID-19 کی رکاوٹوں کے باوجود اس طرح کے مناسب انداز میں تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور میڈیا کی طرف سے ایونٹ کی کوریج کی تعریف کی۔